حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا10روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور/کراچی(جانوڈاٹ پی کے)حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا10روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد 10 روز سے جاری ہڑتال کو فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق حکومت نے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے جس کے بعد ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اور رات سے ہی گاڑیاں چلائی جائیں گی۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے ایکٹ میں ترمیم، ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر، جرمانے واپس لینے کے ساتھ پورٹس پر ایک ہزار کنٹرینر کی جگہ فراہم کرنے اور پاک افغان سرحد پر پھنسی گاڑیاں نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کیلیے ہائی ویز، موٹرویز پر موبائل یونٹس موٹروے پر لگانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button