طالبان نے’’طبلے،پیانو،ڈھولکی،رُباب‘‘جلادیئے

کابل(جانو ڈاٹ پی کے)افغانستان میں طالبان نے موسیقی کے درجنوں آلات ضبط کر کے جلا دیے۔طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق افغان صوبے میدان وردک میں حالیہ ہفتوں کے دوران مقامی بازاروں سے ضبط کیے گئے درجنوں موسیقی کے آلات اور حقوں کو جلا دیا گیا۔مجموعی طور پر160اشیا جن میں ڈھولک،طبلے،رُباب،ایک پیانو،ایم پی تھری پلیئرز، ٹیپ ریکارڈرزاور15حقوں کو شرعی احکامات کے مطابق نذر آتش کردیا گیا۔
افغان طالبان کے مطابق یہ اشیا موسیقی اور غیراسلامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہی تھیں اور ان کی ضبطی اور ان کو نذرِ آتش کرنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت شہریوں کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔



