طالبان رجیم نے سونے کی کان بھارت کے سپرد کردی،5سال تک سرمایہ کاری پر بڑی چھوٹ دینے کا بھی اعلان کردیا

نئی دہلی(جانو ڈاٹ پی کے)طالبان رجیم نے سونے کی کان بھارت کے سپرد کردی،5سال تک سرمایہ کاری پر بڑی چھوٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو سونے کی کان کنی اور نئے شعبوں میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کر دی۔افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔اسی سلسلے میں بھارت کے 6 روزہ دورے پر موجود  افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے نئی دہلی میں The Associated Chambers of Commerce and Industry of India کے زیر اہتمام منعقدہ سیشن میں بھارتی تجارتی حکام سے  ملاقات کی۔سیشن میں افغان وزیر تجارت نے بھارتی حکام سے کہا کہ افغان حکومت نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کے لیے تیار ہے جس میں سونے کی کان کنی بھی شامل ہے۔انہوں نے بھارتی حکام سے  گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تجارت میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button