پاکستان نے طالبان رجیم کے پاک افغان سرحد پر خار دار تار ہٹانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان رجیم کے پاک افغان سرحد پر خار دار تار ہٹانے کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور بھارتی را کے آلہ کاروں کے ایسے دعوے بےبنیاد اور من گھڑت ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق 2,640 کلومیٹر پر مشتمل پاک افغان سرحد دشوار گزار علاقے پر محیط ہے،اس طویل ترین سرحد کی حفاظت صرف پاکستان کر رہا ہے ، طالبان حکومت دہشتگردوں،اسمگلروں و جرائم پیشہ افراد کودراندازی میں سہولت فراہم کرتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر 29 نومبر2025 کی پریس کانفرنس میں سرحدی صورتحال کی پیچیدگی واضح کر چکے ہیں۔

فیکٹ چیک وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان ذرائع سے جاری تمام ویڈیو کلپس پرانے اور من گھڑت ہیں، یہ ویڈیوز چند منٹ کی پروپیگنڈا سرگرمی کے بعد فرارکی حکمت عملی کا حصہ ہیں، پاک افغان سرحد پر باڑ مکمل طور پر محفوظ ہے، کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن غضب لِلحق میں 250 افغان چوکیاں  تباہ اور متعدد چوکیوں پر قبضہ ہوا، طالبان حکومت اپنی چوکیوں کی تباہی کے بعد جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہی ہے،افغان طالبان اور اُنکے بھارتی سرپرست ماضی میں بھی جھوٹے دعوؤں کیلئےبدنام ہیں،پاکستانی ٹینک تباہ کرنے، ڈرون حملوں اور پائلٹ کی گرفتاری جیسے بے بنیاد دعوے شامل ہیں،افغان طالبان یا ان سے وابستہ میڈیا کے کسی بھی دعوے پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا،  سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button