ریپر طلحہ انجم نے انفلوئنسر زویا کریم سے منگنی کرلی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے نوجوان ریپر و گلوکار طلحہ انجم نے انفلوئنسر زویا کریم سے منگنی کر لی۔
طلحہٰ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور وہ اپنے گانوں کے انداز کی وجہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں۔
گلوکار نے ایک میڈیکل استھیٹیشیئن (Aesthetician) اور انفلوئنسر زویا کریم سے کراچی میں منگنی کی ہے۔
گلوکار نے اپنی منگنی کے موقع پر کالے اور سرمئی رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن نے لیوینڈر (ہلکی جامنی) رنگ کی ساڑھی پہنی۔
View this post on Instagram
زویا کی جانب سے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
طلحہ انجم کے مشہور گانوں میں ‘کراچی چل’، ‘کون طلحہ’، ‘پھر ملے گے’ جیسے گانے شامل ہیں۔



