سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ، کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ  جب  بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو  دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں۔

 خبر ایجنسی سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اورکسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے  لیے تیار ہیں، جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں ہیں، حالیہ ہفتوں میں فورسز نے کئی حملے ناکام بنائے، سکیورٹی فورسز نےافغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں نے سرچ  اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں، درجنوں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں اور معاونین کو حراست میں لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button