پاکستان کے افغانستان میں حملے،80فتنہ الخوارج ہلاک،ہلاکتوں میں اضافے کا اطلاعات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے افغانستان میں حملے،80فتنہ الخوارج ہلاک،ہلاکتوں میں اضافے کا اطلاعات۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کی جوابی کارروائی میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق70کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیےہرطرح کی کارروائی کرر ہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بہت سارے شواہد موجود ہیں کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ا سکی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کےلیےبھی دہشت گردی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا۔



