پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ جتنی ریاست دباؤ  میں رہے گی اُتنا ہی اُنہیں سیاسی فائدہ ہوگا، طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے پیچھے پاکستانی پولیٹکل فورسز یک زبان نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سب سے بڑا فرق تحریک انصاف اور تحریک انصاف کی خیبر پختون خوا حکومت ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پیسے لینے کےلیے این ایف سی کی میٹنگ میں تو آتے ہیں مگر  وزیراعظم کی سربراہی میں دہشتگردی کے حوالے سےہونے والی میٹنگز  میں کبھی شرکت نہیں کرتے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ عوامی سطح پر بات کرنے سے پہلے پسِ پردہ بہت کوشش ہوئی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نےآئی جی اور چیف سیکرٹری سے کہا کہ ہم نہیں لڑیں گے ورنہ ہم بھی اے این پی ،پیپلزپارٹی ، ن لیگ اورجے یوآئی ایف بن جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بیانیہ ہے جس کے پیچھے بانی پی ٹی آئی ہیں جوسمجھتے ہیں کہ جتنی ریاست دباؤ  میں اور منتشر رہے گی اُتنا ہی اُنہیں سیاسی فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button