کالعدم ٹی ایل پی،بی ایل اے اور تحریک انصاف کودشمن ملک سےسوشل میڈیا’’ٹرینڈ‘‘ملتے ہیں،طلال چودھری کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں،دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا استعمال کررہی ہیں۔تحریک انصاف کیلئے دشمن ممالک کے لوگ ٹرینڈ بناتے ہیں،بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی کارروائیوں اور تحریک انصاف کو ایک ہی جگہ سے’’ٹرینڈ‘‘ملتے ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا سے پیسے بٹورہے ہیں،وزیر مملکت طلال چودھری نے ٹرینڈ بیچنے والے عالمی کارندوں کو بے نقاب کردیا۔



