طاقتور اداروں میں احتساب ہوتا نظر آ رہا ہے، طلال چودھری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے طاقت ور اداروں میں احتساب ہوتا نظر آ رہا ہے، فیض حمید کی سزا تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کیلئے ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی سوچ تھی طاقتور کا احتساب نہیں ہوسکتا، دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال کم ملتی ہے کہ اہم ترین سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کا کورٹ مارشل کیا گیا ہو۔

طلال چودھری نے بتایا کہ 9مئی کے تمام کیسز میں آرمی نے اپنے لوگوں کا بھی ٹرائل کیا، ہمارا نظام عدل 9مئی کے دیگر کیسز کو کیوں نہیں نمٹاسکا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی جواز نہیں رہا، پی ٹی آئی بھی 9مئی جیسے واقعات میں ملوث لوگوں کو جماعت سے نکالے۔

مزید خبریں

Back to top button