پاکستان کی 40 سالہ مہمان نوازی بھول گئے؟،طاہر اشرفی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ افغانستان نے دہشت گردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سانحہ ترلائی کے خود کش حملہ آور نے افغانستان میں ٹریننگ لی، افغانستان نے دہشت گردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کیا افغانستان کےلوگ پاکستان کی 40 سالہ مہمان نوازی بھول گئے؟پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہامعرکہ حق میں ہماری افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارت جنگ میں شکست کا بدلہ معصوم لوگوں سے لے رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button