ٹی 20ورلڈکپ 2028 کے لیے شہروں کے انتخاب کا عمل شروع

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)ٹی 20ورلڈکپ 2028 کے لیے شہروں کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا۔
آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ نےریاستوں،شہروں کو انتخابی عمل میں شرکت کی دعوت دے دی،ورلڈکپ کے لیے 10وینیوزکا اعلان رواں سال کے آخرمیں ہوگا،ٹی 20ورلڈ کپ اکتوبرنومبر 2028 میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں ہوگا،ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی ،55 میچز کھیلے جائیں گے۔
سی ای او ورلڈ کپ جوئل موریسن کاکہنا ہےکہ یہ ایونٹ عالمی سطح پر لوگوں کو جوڑنے کاسبب ہوگا، میگا ایونٹ کے لیےحکومتوں، کمرشل اور براڈکاسٹ پارٹنرز ۔مقامی کمیونیٹیز میں شراکت داری ضروری ہے۔



