2026 مینز ٹی20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے اضافی ٹکٹس فروخت کے لیے جاری کر دئیے

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز 2026 مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے اضافی ٹکٹس فروخت فروخت کے لیے جاری کر دیے۔

 یہ میگا ایونٹ 7 فروری سے شروع ہوگا اور بھارت و سری لنکا میں آٹھ مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اس ایونٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مقابلے 8 مارچ تک جاری رہیں گے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس بار شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ سستے ٹکٹ فراہم کیے گئے ہیں جن کی قیمت بھارت میں صرف INR 100 (تقریباً $1.11) اور سری لنکا میں LKR 1000 (تقریباً $3.26) سے شروع ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button