کے آر کے کا بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر طنز

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر طنز کیا ہے۔

کے آر کے نے ایکس پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔

ساتھ ہی کمال راشد خان نے کہا ‘دونوں سیمی فائنل اور فائنل وقت کا ضیاع تھے کیونکہ دونوں ہی میچز کی پہلی اننگ نے میچ کے نتیجے کا فیصلہ کر دیا تھا’۔

واضح رہے کہ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا تھا۔

جب کہ سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز اسکور کیے، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 246 رنز بناسکی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button