ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سپر ایٹ کا پہلا معرکہ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم بارش اس بڑے مقابلے پر منڈلاتا ہوا خطرہ بن گئی ہے۔

میچ سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔

موسمی حالات پر نظر رکھنے والی مختلف ویب سائٹس کے مطابق میچ کے دوران 75 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے سے محروم رہ سکتے ہیں۔ بارش کی صورت میں نہ صرف کھیل متاثر ہوگا بلکہ دونوں ٹیموں کے لیے قیمتی پوائنٹس بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

قوانین کے مطابق اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم 5، 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ تصور ہوگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا، جس کے باعث بارش کا اثر ٹورنامنٹ کی صورتحال پر براہِ راست پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button