ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں  میچ  میں  زمبابوے  نے عمان کو  8  وکٹوں  سے  ہرادیا۔

کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں عمان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 103رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عمان کی جانب سے  وینائیک شُکلا نے 28 اور سفیان محمود نے 25 رنز  اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے موزاربانی،  رچرڈ ناگاوارا  اور بریڈ ایونز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں زمبابوے نے ہدف دو  وکٹوں کے نقصان پر14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ نے 48 اور برینڈن ٹیلر نے 31 رنز اسکور کیے۔

 اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے مات دی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں چار وکٹ پر 207 رنز اسکور کیے، جواب میں اٹلی کی ٹیم 17ویں اوور میں 134رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button