ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے یو ایس اے کو 29 رنز سے شکست دیدی

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے یو ایس اے کو با آسانی 29 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 132 رنز بناسکی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 161 رنز بنائے تھے۔
بھارت کی اننگز
یو ایس اے کے بولرز کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی تھی اور پاور پلے میں ہی 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا تھا۔
ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے صفر پرآؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
77 کے مجموعی اسکور پر 6 وکٹیں گرنے کے باوجود بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 49 گیندوں پر 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یو ایس اے کی جانب سے شیڈلے وین نے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یو ایس اے کی اننگز
بھارت کے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو ایس اے کی ٹیم بھارتی بولرز کےسامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 132 رنز بناسکی۔
یو ایس اے کی جانب سے سنجے کرشنا مرتی اور شبھم رنجانے 37،37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارتی ٹیم کی طرف سے محمد سراج نے 3، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔



