2025میں پاکستان نے 34 میچز میں 235 چھکے لگائے، ہر 16 گیند کے بعد ایک چھکا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کیلئے بہتری کا سال رہا ، جہاں ٹیم نے نمایاں فتوحات حاصل کیں وہیں ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے دکھائی دی۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے رواں سال چھکے مارنے کی اوسط میں بہتری آئی، ٹیم نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3872 گیندیں کھیلتے ہوئے 235 چھکے لگائے۔

یعنی ہر میچ میں7 اور ہر 16 گیندوں کے بعد ایک چھکا لگایا۔

گرین شرٹس نے گزشتہ سال 27 میچوں میں صرف 152 چھکے لگائے تھے۔ 2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اوسطاً ہر 19 ویں گیند کے بعد ایک چھکا لگایا تھا جبکہ فی میچ چھکوں کی اوسط 6 سے بھی کم تھی۔

2024 کے مقابلے میں 2025 کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے انداز میں واضح تبدیلی اور انداز جارحانہ دکھائی دیتا ہے، اس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی حکمت عملی کا بھی اہم کردار ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سال 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے 21 میں فتوحات حاصل کیں ۔

اگلے برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کی وائٹ بال کرکٹ میں بدلتی ہوئی حکمت عملی ٹیم کے بہتری کی جانب سفر کا ثبوت ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button