دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس  جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

آج کے میچ کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button