شام پر امریکی فضائی حملے،القاعدہ کا اہم رہنما ہلاک

دمشق(جانو ڈاٹ پی کے)شام میں امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ سے وابستہ رہنما ہلاک ہوگیا۔امریکی فوجی دستوں نے القاعدہ سے وابستہ ایک رہنما کو ہلاک کر دیا ہے جو شام میں امریکیوں پر داعش کے حملے سے منسلک تھا۔سینٹ کام نے کہا کہ بلال حسن الجاسم کے داعش کے ایک مسلح شخص سے براہ راست روابط تھے جس نے13دسمبر کو شام کے شہر تدمر میں حملہ کر کے امریکی اور شامی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا۔امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایک بیان میں کہاکہ 3 امریکیوں کی ہلاکت سے منسلک دہشت گرد کی موت اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اپنی افواج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button