بدین: شہادتِ سیدہ فاطمہ الزہراءؓ کا دن نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین شہر سمیت ضلع کے مختلف شہروں میں ایامِ فاطمیہ کا دن نہایت عقیدت احترام سے  منایا گیا ضلع کے متعدد علاقوں میں خواجہ برادری اور شیعہ کمیونٹی سے وابستہ تاجر برادری اور ڈاکٹروں نے اپنا کاروبار  اور اسپتالیں بند رکھے سیدہ فاطمتہ الزہرہ  سلام اللہ علیہ کی شہادت کے دن مختلف مقامات پر سوگ کے بینرز لگائے اور سبیلیں بھی قائم کیں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے بدین پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اہم مقامات پر پولیس نفری تعینات کی گئی،

ضلع کے مختلف علاقوں میں شہادتِ دخترِ رسول اکرمؐ صدیقہ سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہ کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں تعزیتی پروگرام منعقد ہوئے اورامام بارگاہ جاگیر علی اکبر خواجہ کالونی میں مجلس کے بعد روایتی جلوس برآمد ہوا جو بائی پاس ڈی سی چوک سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ کاشانۂ زینبیہ پہنچا جہاں نمازِ ظہرین ادا کی گئی اس موقع پر علامہ مجاہد حسین چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہ کی مظلومیت صبر اور فضائل پر روشنی ڈالی بعد ازاں جلوس بلاول پارک، امام بارگاہ امام زمانہ قاضیہ واہ پل پہنچا جہاں علامہ حسنین قمی نے خطاب کیا بعد میں جلوس   قائداعظم روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصرِ شاہ نجف مہرانو چوک پہنچا جہاں علامہ کاظم رضا قمی نے خطاب کیا اس کے بعد جلوس شہباز روڈ سے گزرتا ہوا  مرکزی امام بارگاہ کاشانۂ زینبیہ شاھنواز  پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

مزید خبریں

Back to top button