بدین: مویشیوں سے لدی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 4 افراد شدید زخمی

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام.پی کے)تلہار ٹنڈو باگو روڈ پر ٹیلی گراف لائن کے قریب مویشیوں سے لدی سوزوکی پک اپ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور الٹ کر روڈ کے ساتھ ہی پانی سے بھری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال کے عملے اور ریسکیو ٹیم نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے ریسکیو کر کے رورل ہیلتھ سینٹر تلہار منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں کی شناخت نواز علی، امتیاز علی، الہورايو اور غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا، جبکہ ایک دوسرے زخمی کو انڈس اسپتال بدین منتقل کیا گیا ہے



