ستھرا پنجاب ورکرزکیلئےمفت6روزہ میڈیکل کیمپ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین رات دن شہر کو صاف کرنے کے لیے مصروف رہتے ہیں تحصیل اوکاڑہ کل 59یونین کو نسلز پر مشتمل ہے شہر اور دیہات کی صفائی کے لیے تین شفٹوں میں ورکرز مصروف رہتے ہیں جدید مشینری کے ساتھ شہر کی سڑکوں کو پانی کے ساتھ دھوتے بھی ہیں اور صفائی ستھرائی کے لیے انتھک محنت جاری ہے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کی تعداد 1900 سے زائد ہے سویپرز گھر گھر جاکر کوڑا کرکٹ اکٹھا کر تے ہیں

اس طری کی صفائی پنجاب میں پہلی بار نظر آ رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صفائی کےوژن سے عوام مطمعن ہیں اب سڑکوں پر ہر طرف ستھرا پنجاب کر کارکنان

کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں صبح ہو ، شام ہو، رات ہو یا دن ہو ، سڑکوں پر کارکنان دکھائی دے رہے ہیں اس صفائی کا تمام کریڈٹ کارکنوں کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کوجاتاہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے کارکنوں کی صحت اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرشی فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے ان کارکنوں کے لیے مفت طبی سہولت کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کے دفتر میں 6روزہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر روانہ سینکڑوں ملازمین کو ہربل قرشی کلینک آ ف نیچرل میڈیسن ادویات فراہم کی گئی ہیں جس سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے.

 

مزید خبریں

Back to top button