کراچی ڈیفنس میں ملازمت کرنیوالے تھرپارکر کے نوجوان کی لٹکتی ہوئی لاش برآمد

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ملازمت کرنے والے تھرپارکر کے لڑکے کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔
متوفی کی شناخت نظیر ولد غلام محمد راھمون ساکن مٹھریو تعلقہ چھاچھرو کے بطور ہوئی ہے۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں سے ضروری قانونی کارروائی کی گئی اور ورثاء کی آمد کا انتظار کیا گیا۔ جبکہ پولیس اس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی تھی، وہ مزید تحقیقات کی ضرورت پر زور دے رہے تھے۔



