لارکانہ: تھانہ باقرانی کی حوالات میں ملزم کی لاش برآمد،ایس ایچ او سمیت 4اہلکار معطل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے تھانہ باقرانی کی حوالات سے ملزم زبیداللہ لاشاری کی لاش برآمد ہونے کے واقعے پر تھانہ کے ایس ایچ او گلزار برڑو، ہیڈ مہرر جہان شاہ، تھانے کے ڈیوٹی افسر اور لاک اپ کی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے. ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نے حوالات میں خودکشی کی ہے؟ یا پھر اس پر مبینہ تشدد ہوا ہے؟ اس معاملے کی مکمل طور پر صاف اور شفاف انکوائری کرائی جائے گی.

مزید خبریں

Back to top button