کراچی سفارتخانہ اموات،ایس پی کیماڑی،ایس ڈی پی او،ایس ایچ اوزمعطل
ایس ڈی پی اوکیماڑی،ایس ایچ اوزڈاکس،سائیٹ بی،کے پی ٹی،جیکسن اور انچارج فارن سیکورٹی سیل معطل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں احتجاج کے دوران 10افراد کے جاں بحق ہونے پر پولیس افسروں کی غفلت،آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھوکا نوٹس،ابتدائی تحقیقات کے بعدایس ایس پی کیماڑی کو عہدہ سے ہٹاکر معطلی کی سفارش کردی۔
ایس ڈی پی اوکیماڑی،ایس ایچ اوزڈاکس،سائیٹ بی،کے پی ٹی،جیکسن اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کوبھی معطل کردیا گیا۔
معطل ڈی ایس پی کو سی پی او اورایس ایچ اوز اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو پولیس ہیڈکواٹرگارڈن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ڈئی آئی جیز ہیڈ کواٹر، اسپیشل برانچ سندھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی، اے آئی جیز اسٹیبلشمنٹ اور آپریشن پرمشتمل 06رُکنی کمیٹی بھی تشکیل سے دی گئی۔



