دہشت گرد کسی صورت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے،مریم نواز کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

لاہور/لاہور(جانو ڈاٹ پی کے )ترلائی خود کش دھماکہ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت،ترلائی خود کش دھماکہ کے زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت،وزیراعلی مریم نوازشریف کا زخمیوں کے لئے متعلقہ بلڈ گروپ کا خون بھی مہیا کرنے کا حکم

وزیراعلی مریم نوازشریف کی زخمیو ں کے علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت

وزیراعلی مریم نوازشریف کی کمشنر او رڈپٹی کمشنر کو خود زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰٰ پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کی،دہشت گرد کسی صورت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے

مزید خبریں

Back to top button