سریندرولاسانی اور ارباب لطف اللہ کی لڑائی کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی کے استعفے کے پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سریندرولاسائی نےارباب لطف اللہ اور انکے بھائی کی جانب دھمکیوں کے حوالے سے شواہدقیادت کے حوالے کردیئے ہیں۔تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ نے اینکرپرسن امدادسومرو سے گفتگو کرتے ہوئے سریندرولاسائی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں تو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہروقت متحرک رہتا ہوں۔صحافی امدادسومرو کے توسط سے انہوں نے تحقیقات کی بھی پیشکش کی ہے۔




