شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عمران خان کی اپیل پر جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 31 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کیس کے ٹرائل پر شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ پاناما کیس کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شہبازشریف پر10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جسے شہباز شریف نے غلط قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔



