عمران خان تک عدم رسائی!سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی یادداشت کے جواب میں سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ایسے معاملات پر متاثرہ سائلین کیلئے نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اہلخانہ اور میڈیکل ٹیم کو قید رہنما تک رسائی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت نہ ہونے پر تحفظات متعلقہ انتظامی حکام کو بھجوا دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنے پر سپریم کورٹ میں تحفظات درج کرائے گئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات بھی ہوئی۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تمام تحفظات متعلقہ ایگزیکٹو حکام کو بھجوا دیئے تھے۔ ایک ہفتے تک جواب نہ ملنے پر اپوزیشن رہنماؤں کی دوبارہ سپریم کورٹ آمد ہوئی ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے تحریری میمورنڈم جمع کرایا جو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر وصول کیا گیا۔ قید پی ٹی آئی رہنما تک رسائی اور میڈیکل رپورٹس کا مطالبہ دوبارہ دہرایا گیا۔ سپریم کورٹ نے تحفظات ایک بار پھر متعلقہ انتظامی حکام کو بھجوا دیئے۔ ایمرجنسی میڈیکل سہولت فراہم کرنے کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button