نسیم شاہ کی پکی پکی چھٹی ہوگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم راولپنڈیز نے آل راؤنڈر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا۔
فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی۔ ٹیم کے ڈاکٹرز ان کی صحت یابی پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں واپسی کرسکتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ فٹنس منظوری کے بعد ہوگا۔احتیاطی اقدام کے طور پر مبصر خان کو نسیم شاہ کے جزوی متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، مبصر خان اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے 14 میچز میں 49 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب راولپنڈیز نے اپنی گیند بازی مضبوط کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے جو نسیم شاہ اور زمان خان کی انجری کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ بین سیئرز ڈھائی کروڑ روپے میں شامل کیے گئے ہیں اور یہ ان کا پی ایس ایل میں پہلا میچ ہوگا۔ وہ اس سے قبل میجر لیگ کرکٹ میں واشنگٹن فریڈم کے لیے کھیل چکے ہیں۔



