سنیدھی چوہان ویمنز ورلڈ کپ فائنل میں پرفارم کریں‌ گی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا اور فائنل کی تقریب میں گلوکارہ سنیدھی چوہان پرفارم کریں گی۔

گلوکارہ کے ساتھ 60 ارکان پر مشتمل گروپ بھی موجود ہوگا۔ اس تقریب میں مشہور کوریوگرافر سنجے شیٹی کی طرف سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ تقریب میں لیزر شو شامل ہوگا۔

سنیدھی میچ سے قبل بھارت کا قومی ترانہ بھی گائیں گی جب کہ جنوبی افریقہ کا ترانہ کیپ ٹاؤن کے ٹیرن بینک کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

چوہان نے کہا کہ وہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں اپنی کارکردگی کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔ ورلڈ کپ فائنل میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں واقعی بڑے دن کا انتظار کررہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شائقین سے بھرے اسٹیڈیم میں ماحول پرجوش ہوگا اور یہ وہ دن ہوگا جسے ہم مدتوں یاد رکھیں گے۔

سنیدھی چوہان نے اپنے کیرئیر کا آغاز صرف 13 سال کی عمر میں کیا تھا وہ فلم مست کے گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔

اس نے 2015 میں نیویارک میں کولڈ پلے کے لیے افتتاح کر کے تاریخ رقم کی اور وہ فوربز انڈیا کی سلیبریٹی 100 کی فہرست میں چار بار شامل ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button