معروف شاعر سید سلمان گیلانی74برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)معروف شاعر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کرگئے

سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔معروف شاعر، نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی شاعری محفلوں کو چار چاند لگاتی تھی، خاص طور پر نعت اور طنزیہ کلام میں ان کا منفرد انداز تھا۔

مزید خبریں

Back to top button