دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ میں اپنی ناکامی کا اعترا ف کرلیا۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ پر محنت کررہا ہوں۔ہو سکتاہے پاکستان نے بہترین بلے بازی فائنل کیلئے رکھی ہوئی ہو،صائم ایوب بولنگ اور بیٹنگ میں محنت کررہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ایشیا کپ میں بری کارکردگی کا اعتراف کرلیا
سلمان علی آغانے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کے ماحول پر کھل کر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پہلے بھی کشیدہ حالات کے باوجود ہینڈ شیک ہوتے تھے۔
ایشیا کپ کے فائنل میں100فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے،سلمان علی آغا
کپتان پاکستانی ٹیم سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہ دونوں ٹیموں پر پریش ہوگا۔بھارتی میڈیا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جو مرضی کہتا ہے کہتا رہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم گراؤنڈ سے باہر چیزوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔
Back to top button