سکھر پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)سکھر پولیس نے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتےہوئے بڑی تعداد میں چالان اور جرمانے کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان ضلع پولیس کے مطابق یہ کارروائی مختلف تھانہ جات،داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پرگزشتہ روز ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ساتھ کر رہے تھےکارروائی کے دوران ضلع بھر میں ایک ہی روز میں 39 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں 550 CrPC کے تحت سیز کی گئی 30 ڈرائیورز کے چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر کیے گئے کالے شیشوں والی گاڑیاں،گرین و بلو فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں،رکشہ،مسافر وین اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی بھی*سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے مشکوک افراد کی تلاش اور تصدیق ویری فیکیشن ایپ کے ذریعے کی جا رہی ہے سینکڑوں گاڑیاں روکی گئیں اور ان کے نمبر پلیٹس و کوائف کی تصدیق کی گئی یہ خصوصی کریک ڈاؤن درج ذیل اہم مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیور حادثات اور جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں قانونی ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور حادثات کے اہم سبب ہیں شہریوں میں ضابطوں کی پاسداری کا شعور پیدا کرنا اور غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام غیر قانونی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی فوری شناخت اور ویری فیکیشن پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل یا گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھیں یہ اقدام نہ صرف چیکنگ کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچائے گا بلکہ شہریوں کی اپنی حفاظت اور قانون کے احترام کو یقینی بناتا ہے اس کریک ڈاؤن سے ضلع بھر میں امن و امان،ٹریفک نظم و ضبط اور قانونی عملدرآمد میں واضح بہتری آئی ہے شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفر کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ قانون شکنی کی اجازت نہ دی جائے اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔

مزید خبریں

Back to top button