سکھرپولیس کا کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں مالیت کی چرس برآمد

سکھر (جانوڈاٹ پی کے)سکھر رینج پولیس کی کاروائیاں، ،منشیات اسمگل کرنے والا بین الصوباٸی گروہ بے نقاب ، گیس سلینڈر میں چھپا ہوا لاکھوں مالیت کا اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد۔، بین الصوباٸی گروہ کے دو منشیات فروش کار سمیت پولیس حراست میں لے لیا گیا، ترجمان رینج پولیس کیمطابق ڈسٹرکٹ خیرپور کے تھانہ ببرلوء پولیس نے نیشنل ہاٸی وے پر دوران چیکنگ پولیس نے مہران کار سے سلینڈر میں چھپا ہوا اعلیٰ کوالٹی کا 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے پشاور کے دو رہائشی منشیات فروش سھیل پٹھان اور دانش پٹھان کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں سکھر رینج پولیس نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ھوئے 08 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 5500گرام چرس،
شراب کی67 بوتلیں شراب,کار اور50 عدد قیمتی موباٸل فونز برآمد۔کر لیئے ملزمان میں کیٹیگری کا منشیات فروش، سلیم جلالی، تنویر شاہ،گلشیر شر،آصف رند،شمن رند،سکندر عرف سچو گڈانی،آصف میرانی اور تفسیر شامل ہیں



