سکھر: انٹرنیشنل میراتھن ’امید کی دوڑ‘ موراکو کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی

خواتین کی دس کلو میٹر دوڑ میں لاھور کی ماہ نور افضل نے تیسری پوزیشن حاصل کی

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) دوسری  لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس ’امید کی دوڑ‘ موراکو کے الیوسوف عبدالماجد ( ELhyssouf Abduelmajid) نے جیت لی ۔ الیوسوف عبدالماجد نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے بائیس منٹ اور پینتیس سیکنڈ میں پورا کیا۔

ایتھوپیا کے میتھیرو نیبرو Ayalew Miheretu Neber )نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اٹھائیس منٹ اور اڑتالیس سیکنڈ میں طے  کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی

کینیاکے جیکسن مائینیا ( Murica Jekson Maina ) نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹےاکتیس منٹ اورچھ سیکنڈ میں ,طئے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

خواتین کی دوڑ میں کینیا کی میونی متوکو ( Meuni Mutuku) نے دس کلومیٹر کا فاصلہ چالیس منٹ پچیس منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی

دوسری پوزیشن پرجاپان کی یوکو لگوچی ( Yuko Lriguchi) رہیں انہوں نے دس کلومیٹر کا فاصلہ چالیس منٹ انچاس سیکنڈ میں طے کیا

تیسری پوزیشن پر لاھور کی ماہ نور افضل نے دس کلومیٹر کا فاصلہ ترالیس منٹ میں طے کیا۔

قبل ازیں میراتھن آئی بی اے پبلک اسکول سے شروع ہوئی جس میں فل میراتھن کا کل فاصلہ 42.195 کلومیٹرز اور خواتین کے لیے 10 کلومیٹر رن رکھا گیا، میراتھن میں 15 ممالک سے 28 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑی شریک جن میں کینیا،اٹلی،ایتھوپیا، مراکش،جاپان،یوگنڈا اور برطانیہ کے عالمی اسٹارز شامل ہیں جبکہ 3 ہزار سے زائد شرکاءجن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں پاکستان کے مختلف شہروں سے شرکت کر رہے ہیں اور وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ دوڑ میں حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر چیئرمین لوک سہائتا میراتھن ڈی آئی جی پیر محمد شاھ،کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی،ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان،عباس بلوچ،مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ،اےایس پی صیب امین،چیئرمین سکھر بورڈ ڈاکٹر زاہد اور اغا ہارون بھی موجود تھے۔سخت سیکیورٹی اور منظم انتظامات نے ایونٹ کو محفوظ اور شاندار بنایا جس سے سکھر کے شہریوں اور کھیلوں کے شائقین میں جوش و جذبہ دیکھا گیابین الاقوامی کھلاڑیوں اور پاکستانی شرکاء نے شہر کے مختلف راستوں سے گزر کر عالمی معیار کا مظاہرہ کیاجبکہ خواتین رن نے بھی خصوصی دلچسپی اور حوصلہ افزائی حاصل کی میراتھن نہ صرف سکھر میں کھیلوں کے فروغ بلکہ بین الاقوامی تعلقات اور قومی یکجہتی کے فروغ میں بھی ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button