سکھر:مراتھن(ہوپ رن) سیزن ٹو 21 دسمبر کو ہوگا،ملکی و بین الاقوامی ایتھلیٹس شرکت کریں گے

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) لوک سہائتا ٹرسٹ کے چیئرمین سید پیر محمد شاہ نے لوک سہتا مراتھن (ہوپ رن) سیزن 2 کے حوالے سے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سہائتا (ہوپ رن) سیزن ٹو بھی گزشتہ سیزن کی طرح کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا، 11 سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لینگے، بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے ٹریک کو عالمی نوعیت کے مطابق تسلیم کیا گیا ہے، ہوپ رن اب عالمی سطح پر رجسٹرڈ مراتھن ریس ہے اس میں ہر سال بین الاقوامی کھلاڑیوں کو حصہ لیتے ہوئے دیکھنے کو ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق لوک سہاتا سیزن ٹو کی تیاریاں شروع کردی گئیں، لوک سہائتا کے چیئرمین سید پیر محمد شاہ نے انٹرنیشنل ایتھلیٹ جمال سعد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لوک سہائتا انٹرنیشنل مراتھن(ہوپ رن) سیزن ٹو کا انعقاد 21 دسمبر کو ہوگا جس میں سندھ کے 25 اور دیگر صوبوں کے 45 اضلاع سے منسلک ایتھیلیٹ اور تین براعظموں کے 16 انٹرنیشنل ایتھلیٹس بھی شرکت کررہے ہیں، اس حوالے سے یو کے، یو ایس اے، اٹلی، یوگنڈا سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی سکھر پہنچے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایتھلیٹس کے ویزا اور دیگر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان شیخ اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی ، انٹرنیشنل میراتھن سے سکھر کی ثقافت، لوگ اور تہذیب عالمی سطح پر اُجاگر ہوگی، جمال سعد نے اپنی شرکت کو شہید جمال احمد کے نام کیا ، 3 کلو میٹر صحافیوں اور کیمرہ مینوں کی ریس بھی منعقد ہوگی جس کو فن ریس کا نام دیا گیا یے اور انہیں بیشتر انعامات سے بھی نوازا جائے گا جبکہ انٹرنیشنل ایتھیلیٹس کے لئے 44 کلو میٹر کی ریس کا مقابلہ رکھا گیا ہے , اس ریس میں جو کھلاڑی عالمی معیار کے تقاضوں کو پورا کرے گا وہ بوسٹن کی مراتھن ریس کے لئے از خود اہل قرار پائے گا, مراتھن ریس میں رجسٹریشن مفت ہے, نوجوان یا ایتھیلیٹ کے خواہشمند زیادہ سے زیادہ مراتھن ریس میں حصہ لیں اور ڈھیر سارے انعامات حاصل کریں اور اپنے ملک کا نام روش کریں, انہوں نے بتایا کہ لوک سہائتا مراتھن ریس کے بعد میوزیکل کنسٹرٹ اور تقریب تقسیم اسناد پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔



