سکھر: فیری ہوم میں ننھی بچیوں کے لیے میگا فری میڈیکل کیمپ جلد شروع ہوگا

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے اعلان کیا ہے کہ فیری ہوم سکھر میں رہائش پذیر ننھی بچیوں، لڑکیوں، اسٹاف اور قریبی خواتین و بچیوں کے لیے میگا فری میڈیکل کیمپ جلد شروع کیا جائے گا۔ یہ کیمپ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کی جانب سے، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور قاسمیہ میڈیکل کیئر کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔

غیاث الدین قادری نے یہ بات میڈم فرزانہ ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران بتائی، جنہوں نے رہائشی بچیوں میں اسکن کی بیماریوں اور دیگر امراض کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

کیمپ میں مریضوں کے لیے شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، تیز بخار، بار بار بخار، جسمانی درد، خارش اور جلدی امراض کے مکمل میڈیکل چیک اپ کے ساتھ فری لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

غیاث الدین قادری نے بتایا کہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما بھی دورہ کریں گے۔ کیمپ کی تاریخ جلد اعلان کی جائے گی۔

کیمپ کی تیاریوں میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سندھ کمیٹی کے فاروق اختر خان، قاسمی میڈیکل کیئر کے ڈاکٹر محمد وجیح شیخ اور میڈم فرزانہ شامل ہیں۔ انتظامی کمیٹی میں شکیل احمد صدیقی، فاروق اختر خان، محمد ناصر خان، ثاقب عزیز، سید فراز شاہ اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button