سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں MUN تقریب، طلبہ و طالبات کی عالمی سفارتی دلچسپی اجاگر

MUN نوجوانوں کو عالمی سفارتی چیلنجز سمجھنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، سید کمیل حیدر

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں موڈل یونائیٹڈ نیشنز (MUN) سے متعلق خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے عالمی سفارتی امور، بحث و مباحثہ اور بین الاقوامی چیلنجز کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ تھےجبکہ وائس چانسلر آصف احمد شیخ، پرو وائس چانسلر میر محمد شاہ، راشد عباسی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

MUN نوجوانوں کو عالمی سفارتی چیلنجز سمجھنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، سید کمیل حیدر

 چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “MUN نوجوانوں کو عالمی سفارتی چیلنجز سمجھنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ایسی سرگرمیاں پاکستان کے تعلیمی اداروں کے اُس مثبت کردار کو اجاگر کرتی ہیں جو عالمی معیار کے لیڈرز تیار کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہیں وائس چانسلر آصف احمد شیخ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے کا ہمیشہ سے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے ساتھ مضبوط تعاون رہا ہے انہوں نے بتایا کہ “سکھر آئی بی اے یونیورسٹی گزشتہ سال ورلڈ رینکنگ میں شامل ہوئی، جو اس ادارے کی عالمی سطح پر محنت اور بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہےپروگرام میں طلبہ کو بین الاقوامی موضوعات پر ڈبیٹ، مذاکراتی حکمتِ عملی اور عالمی سطح پر استعمال ہونے والے سفارتی انداز سے آگاہ کیا گیا تقریب کے اختتام پر چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی طالبات کے لیے 20 پنک اسکوٹیز دینے کا اعلان کیا، جسے طلبہ نے بے حد سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button