سکھر ہاؤس میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے اعزاز میں تقریب

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر ہاؤس میں اہم ملاقات صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز کا پرتپاک استقبال تعلیم کے معیار کی بہتری پر جامع گفتگو
سکھر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور این اے سکھر/روہڑی کے نمایاں سیاسی رہنما نعمان اسلام شیخ نے صوبائی وزیر یونیورسٹیز و بورڈز محمد اسماعیل راہو کے اعزاز میں خصوصی ملاقات کی میزبانی کی جہاں انہیں نہایت گرمجوشی اور سندھی روایت کے مطابق خوش آمدید کہا گیا۔
اس اہم نشست میں شریک معزز مہمانوں میں رکنِ سندھ اسمبلی محمد عارف خان مہر،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر محمد ویرم خان مہر،سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز عباس بلوچ،چیئرمین سکھر و لاڑکانہ بورڈ و سابق وائس چانسلر شیخ ایاز شامل تھے۔
طارق چوہان نثار صدیقی ٹاؤن چیئرمین سکھر،عزیز اللہ مغل جئے شاہ ٹاؤن چیئرمین سکھر،مرتضیٰ گھانگھرو وائس چیئرمین مکی شاہ ٹاؤن سکھر،شفیق احمد پیرزادہ یونین کونسل نیوپنڈ سکھر اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالخالق سولنگی بھی موجود تھے۔
میزبان نعمان اسلام شیخ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو سندھی ثقافت کی علامت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کئے گئے جس پر مہمانوں نے شاندار میزبانی اور ثقافتی روایات کی بھرپور تعریف کی،ملاقات کا مرکزی موضوع سندھ میں تعلیم کے معیار کی بہتری،جامعات اور بورڈز کی اصلاحات،طلبہ کے لیے جدید تعلیمی سہولیات اور تحقیق کے فروغ پر رہا۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور جامعات میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم قوم کی ترقی کی بنیاد ہے ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے نوجوان جدید علم،مہارت اور تحقیق کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ملک کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں۔
صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سکھر اور اندرون سندھ کی جامعات میں جدید لیبارٹریز،ڈیجیٹل سہولیات،سمارٹ کلاس رومز اور نئے تعلیمی پروگرامز کے ذریعے طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا میزبان نعمان اسلام شیخ رکنِ سندھ اسمبلی عارف خان مہر،بیرسٹر ویرم خان مہر،طارق چوہان،عزیز اللہ مغل،مرتضیٰ گھانگھرو،شفیق احمد پیرزادہ،حاجی عبدالخالق سولنگی اور دیگر شرکاء نے صوبائی وزیر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری خطے کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس میں حکومت کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں ملاقات نہایت خوشگوار اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے نعمان اسلام شیخ اور دیگر میزبانوں کی شاندار میزبانی اور روایتی سندھی عزت افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔



