گورنمنٹ ایمپلائزکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑکوں کے سروے کیلئے آپریشن مکمل

سکھر(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر بشریٰ منصور کی نگرانی میں گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑکوں اور راستوں کا سروے مکمل کرنے کیلئے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔مختلف سرکاری اداروں نے سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سروے کا مقصد ناجائز تجاوزات کو ہٹانا اور40فٹ سڑکوں اوردیگر عوامی سڑکوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنا ہےاورساتھ ہی زمین کی درست حد بندی کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم کی موجودگی میں اب پچھلی پیمائش مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سڑکوں اور گلیوں کی مارکنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق جلد مکمل رپورٹ تیار کرکے عدالت میں پیش کی جائے گی جس کے بعد عوامی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button