سکھرمیں ناجائز قبضہ کیخلاف مہم، اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور کی سرپرستی میں کارروائیاں

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکر بشریٰ منصور نے شہر میں بڑھتے ہوئے غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران گولیمار روڈ، شڪارپور فاٹک، ملٹری روڈ اور ڈولفن بیکری تک سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی قبضے ہٹائے گئے۔

کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ فورس،ٹاؤن انتظامیہ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔ کئی چپرہ، ریڑھیاں اور عارضی تعمیرات مسمار کی گئیں تاکہ سڑکیں اور فٹ پاتھ خالی ہو کر ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں ناجائز قبضے ختم کرنے کی مہم جاری رہے گی اور دوبارہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ نہ کریں تاکہ ٹریفک اور شہری نظام بہتر طور پر چل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button