سکھر:المدینہ مسجد میں عظیم الشان سیرتُ النبیﷺدستارِ فضیلت کانفرنس

سکھر(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قریشی گوٹھ، شیخ محلہ میں واقع المدینہ مسجد کے اندر عظیم الشان سیرتُ النبی ﷺ دستارِ فضیلت کانفرنس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سندھ بھر سے جید علماء کرام اور سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی علماء کرام میں مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا عبدالکریم میکھو، مولانا حسین احمد سومرو، اسد اللہ شیخ اور سیاسی سماجی شخصیات میں ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، عابد علی انصاری، اظھار علی اعوان، عامر علی نوناری، اور دیگر نے شرکت کی۔اس عظیم الشان تقریب میں10طلبۂ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ دنیا فانی ہے، جس کی چمک دھمک میں مسلمان گم ہو کر اپنے ربِ کریم کو بھول چکا ہے اور نافرمانی کے راستے پر چل کر اپنے رب کو ناراض کر بیٹھا ہے، جس کے نتیجے میں آج ہم پر مختلف صورتوں میں عذاب نازل ہو رہے ہیں اور ہم پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اصل گھر یعنی آخرت کی طرف جانے کی تیاری کریں، کیونکہ یہ دنیا محض ایک عارضی ٹھکانہ ہے اور ہمارا اصل گھر آگے ہے دستارِ فضیلت کانفرنس کی میزبانی یونین کونسل6کے وائس چیئرمین فرحان علی شیخ نے کی، جس میں ان کے صاحبزادے غلام مصطفیٰ کی دستار بندی بھی کی گئی اس موقع پر فرحان علی شیخ نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے کہ میرے بچے کی دستارِ فضیلت ہوئی ہے انہوں نے دعا کی کہ میرا بیٹا اپنے سچے دین پر ثابت قدم رہے، دین کی خدمت کرے اور ہمارے لیے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنے۔



