چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ سے تاجر رہنماؤں اور صحافیوں کی ملاقات

سکھر(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ سے تاجر رہنماؤں اور صحافیوں کی ملاقات مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی۔کاروباری برادری اور صحافیوں کے مسائل زیر بحث آئے سید کمیل حیدر شاہ نے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کیں۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے قصرِ ناصر ہاؤس روہڑی میں تاجر رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقاتیں کی جس میں آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار سکھر کے وفد نے صدر خورشید احمد میرانی کی قیادت میں اور تاجر سپریم کونسل کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی وفد نے شہر کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کا اہم ستون ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے تمام مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کیں تاکہ مشکلات جلد از جلد دور کی جا سکیں۔

اس موقع پر سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہر خان لودھی اور جنرل سیکریٹری امداد بوزدار بھی موجود تھے جنہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا قبل ازیں خواتین اور علاقائی مکینوں نے بھی سید کمیل حیدر شاہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں اپنے مسائل سے آگاہ کیا سید کمیل حیدر شاہ نے صحافیوں تاجروں اور شہری رہنماؤں کو بھی یقین دلایا کہ ان کے مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر پیروی کی جائے گی اور فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے قصرِ ناصر ہاؤس روہڑی میں صبح سے رات گئے تک لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے کیونکہ سید کمیل حیدر شاہ روزانہ کی بنیاد پر حلقہ احباب سے ملاقاتیں کرتے ہیں ان کے مسائل سنتے ہیں اور فوری حل کے اقدامات کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ اس عزم اور خدمت کے جذبے کی بدولت شہر کی کاروباری صحافتی اور عام شہری برادری میں انہیں بے حد اعتماد اور محبت حاصل ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button