بدین،14سالہ بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ پی کے)تلهار شہر کے وارڈ نمبر10پٹھان محلہ میں14سالہ بچے مشتاق پٹھان نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے اندر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا بچے کو فوری طور پر تلهار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور ورثاء بچے کی لاش لیکر گھر پہنچے تو گھر میں کہرام مچ گیا
مشتاق پٹھان کے ورثاء کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کی وجہ سے اس نے مبینہ اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے آ خری اطلاعات تک واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔



