چھاچھرو کے قریب لڑکی سے اجتماعی زیادتی،صدمے سے خودکشی،اسپتال میں دم توڑ گئی

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)چھاچھرو تعلقہ کے گاؤں کھڈی میں17سالہ رنگون بنت چمن بھیل کو15جنوری کی رات دیر گئے ہنجراج ولد گینو اور خان چند ولد دھنو بھیل نامی ملزموں نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد شدید ذہنی اذیت کا شکار لڑکی نے دوروز قبل خودکشی کی کوشش کی جس کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی۔ پہلے اسے چھاچھرو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کیلئے سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ وہاں سے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال چھاچھرو لایا گیا۔چھاچھرو پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ اس دوران پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر میں لاقانونیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور چوری اور زیادتی کی وارداتوں میں اضافے کے ساتھ خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button