شہدادکوٹ:پولیس اہلکار کی بیوی کی گولی لگی لاش برآمد، مبینہ قتل یا خودکشی کے امکانات پر تحقیقات جاری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل سجاول جونیجو میں پولیس اہلکار کی 24 سالہ بیوی کی گولی لگی لاش گھر سے ملنے کا واقعہ مبینہ قتل یا خودکشی ہے؟ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے. تھانہ سجاول جونیجو پولیس کے مطابق ساجدہ نامی خاتون کی موت کے حوالے سے ابتدائی طور پر علاقے سے قتل کی اطلاع موصول ہوئی، جبکہ پولیس اہلکار شوہر ارشاد کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی نے گھریلو ناچاقی پر پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کی ہے، پولیس نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی. پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے.

مزید خبریں

Back to top button