قاسم کی گفتگوکو حکومت نے متنازعہ بنادیا،سہیل آفریدی پھٹ پڑے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے متنازعہ بنایا۔

خیبر پختونخواہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہابانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے،یہ ایک بیٹے کےباپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بیٹے کو باپ کیلئے جو تشویش ہوتی ہے یہ اس کا اظہار تھا،اس گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑکرغلط بیانی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جی ایس پی پلس کے معاہدے کے خلاف ورزی وفاقی حکومت خود کر رہی ہے، اگر ہماری صنعت کام کر رہی ہوتی تو تجارتی خسارہ کم ہوتا، وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان، طالب علم اور ہر فرد مشکل میں ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں بھی تکلیف ہے، ان سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ماحولیاتی تحفظ کے خلاف سازش وفاقی حکومت کر رہی ہے، ہمیں جتنا درختوں کی ضرورت ہے کے پی کے اس سے بڑھ کر رہا ہے، وفاقی حکومت ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button