سیاست کے لئے کبھی کسی کے در پر نہیں جاؤں گا،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کبھی سیاست کے لئے کسی کے در پر نہیں جاؤں گا، جہاں عوام کی مفاد کی بات ہوگی تو وہاں بیٹھوں گا۔

انجینئرنگ یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پرانے اور آؤٹ ڈیڈیٹ کورسز سے ہم بے روزگاروں کی فوج بھرتی کر رہے تھے، خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مواقع نہیں، کیونکہ ہمارے صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا ہے، اس بار خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنانے نہیں دوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے حوالے سے ایک ملاقات وزیر اعظم سے ہوئی ہے، آج بھی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے، ہمارا پہلا مسئلہ امن و امان کا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button